پنجاب: جیلوں میں بیرک تیار، بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:39 Second

محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں بھکاری مافیا کے لیے بیرک تیار ہو گئے، بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہے۔

محکمۂ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں ضرورت کے پیشِ نظر بیرکس بڑھا رہے ہیں، بھکاری مافیا گینگ لیڈرز کے لیے سزا میں اضافے کا قانون لا رہے ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کے اغواء اور جبر و تشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ کرے گا، پیشہ ور بھکاری بنانے کے لیے بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %