کوئی شخص نہیں، لفظ مہاجر ہماری ریڈ لائن ہے: آفاق احمد

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:52 Second

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کوئی شخص نہیں بلکہ مہاجر لفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔

مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں انتخابی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نورانی کباب پر اختتام پزیر ہوئی۔

ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ہر طرف آزاد امیدوار کھڑے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے آزاد امیدواروں کا میلہ لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آزاد امیدوار جیت بھی جاتے ہیں تو ان پر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت لازم ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاست کا حق ہے۔

آفاق احمد کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن میں لفظ مہاجر کو بچانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے، اگر لفظ مہاجر کو کراس کیا گیا تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلی میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کا جوش خود اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ مہاجر قوم ایک ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %