پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کوعدالت میں چیلنج کر دیا گیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 41 Second

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو عدالت میں چیلنج کر دیاگیا،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزارت خزانہ کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔دائر درخواست میںیہ بھی کہا گیا کہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی سفارش مسترد کر کے غیر قانونی اقدام کیا۔یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں صرف چار روپے 74 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.74 روپے جبکہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی ہے۔حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کا تیل بھی ایک روپے 87 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 3 روپے 88 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوگیا جو پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %