سکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، دہشتگرد سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:46 Second


سکیورٹی فورسز نے پشاور میں انٹیلی جنس آپریشن کر کے دہشتگرد سرغنہ کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 مئی کی رات پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کا سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشتگرد احمدی عرف کوچی ہلاک ہوا جبکہ دو دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %