اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 21 Second

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے، جسے بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہنا تھا کہ آگ کو محدود رکھنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

عرفان میمن کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں، گرمی کی شدت اور ہوا میں تیزی کی وجہ سے آگ پھیل بھی رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کروائے گئے، پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

اسلام آباد: مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر شدید آگ لگ گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ای الیون کے بالکل سامنے مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔

بعد ازاں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

سی ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگل کی آگ روکنے اور اس کو بھجانے کے لیے خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %