واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 10 Second

واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جار ی کر دیے ہیں۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 50 ہزار900 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 51 ہزار500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 94 ہزار200 کیوسک اور اخراج 94 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد2 لاکھ4 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار900 کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار100 کیوسک اور اخراج 32 ہزار900 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1467.86 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.758 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1186.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.428 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %