آزاد کشمیر، جنگلات میں آگ سے قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو نقصان

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:42 Second

آزاد کشمیر کی وادی سماہنی کے جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ جنگلات کے ملازمین اور مقامی نوجوان آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب کوہلو کے علاقے نیصوبہ کچ میں کیکر کے جنگلات میں بھی آگ لگ گئی۔

لیویز اور ریسکیو اہلکار آگ بجھانےکے لیے متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

ادھر اسلام آباد کی مرگلہ ہلز کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔

ترجمان کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مرگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر مکمل قابو پانے کی تصدیق کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 مختلف مقامات پر آگ لگی تھی، تیز ہوا اور موسم کی خرابی کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %