کراچی میں سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی رقم جاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:43 Second

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے لیے 3 ارب سے زائد کی رقم جاری کر دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء لنجار نے کہا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، منصوبے سے جرائم کی شرح میں کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی، کراچی کے بعد دیگر شہروں میں سیف سٹی منصوبہ کو وسیع کیا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں، امن وامان کی صورتِ حال میں بہتری آ رہی ہے۔

ضیاء لنجار نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں کہتا صورت حال مکمل بہتر ہے مگر صورت حال بہتر ضرور ہو رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %