خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 33 Second

وفاقی وزیر رانا تنویرنے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے،علی امین گنڈا پور نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کیا ، خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، علی امین کا ایسا رویہ ہوگا توانہیں وفاق سے بھی ایسا ہی جواب ملے گا،علی امین گنڈا پور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں اور بھڑکیں مارتے ہیں، وہ وزیراعلیٰ ہیں انہیں اپنے عہدے کا خیال رکھنا چاہیئے۔
رانا تنویر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھی رہے، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا زیب نہیں دیتا، مولانا کہتے کہ دھاندلی ہوگئی انہیں تو علی امین گنڈا پور نے ہی ہرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ گندم بحران پر وزیراعظم نے نوٹس لیا اور تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، گندم بحران پر پیس کی گئی رپورٹ پر وزیراعظم ایکشن لے رہے ہیں۔ چینی کی امپورٹ ایکسپورٹ کا فیصلہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کرتا ہے، ابھی چینی ایکسپورٹ کی بات نہیں ہوئی، اگر فیصلہ ہوا تو چینی ایکسپورٹ کی بات ہوگی۔

اگر چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوا تو پھر قیمت نہیں بڑھنے دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اپنا حق لینا ہم جانتے ہیں، 15 دن بعد بتاﺅں گا کہ صوبہ کس کا ہے؟ بٹن کس کا ہے؟ بجلی کس کی ہے؟ہم ان کے پابند یا غلام نہیں ہے، ان کے روئیے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑ رہا، وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں کوئی رکاوٹ آئی تو اس کو پورا کرلیں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے اس لئے بجٹ پہلے پیش کر رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %