کراچی میں لوڈشیڈنگ، وزیر توانائی نے جائزہ کمیٹی بنادی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:39 Second

شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے شہر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بلز کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر مشاورت کرکے اقدامات کرے گی۔

کمیٹی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے 9 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی کیلئے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے دعویٰ کیا کہ 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الا ادا ہیں، کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %