گھوٹکی حملے میں زخمی صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کا دورانِ علاج کراچی میں انتقال

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 17 Second

گھوٹکی میں حملے میں زخمی صحافی نصر اللّٰہ گڈانی دورانِ علاج کراچی میں انتقال کر گئے۔

کراچی کے نجی اسپتال کے ذرائع نے صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نصر اللّٰہ گڈانی کو 2 روز قبل کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رحیم یار خان میں فائرنگ سے زخمی صحافی نصراللّٰہ کراچی منتقل

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے نصر اللّٰہ گڈانی کی زندگی بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے لیکن اللّٰہ پاک کو یہی منظور تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نصر اللّٰہ گڈانی کو ایئر ایمبولنس سے رحیم یار خان سے کراچی لائے لیکن وہ ری کور نہیں کر سکے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نصر اللّٰہ گڈانی کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ اور ادارے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو میرپور ماتھیلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی نصر اللّٰہ گڈانی زخمی ہو گئے تھے جنہیں پہلے علاج کے لیے شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا۔

بعد میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر زخمی صحافی کو علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %