قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:40 Second

قائمقام صدرمملکت اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل کر کے پی آئی اے کی کمرشل فلائٹ سے ملتان کے لے روانہ ہو گئے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے سرکاری دورہ کے دوران مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی تھی۔

قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے سرکاری دورہ کے دوران محترمہ فاطمہ جناح، قائد ملت لیاقت علی خان اور نور امین کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ کراچی کے سرکاری دورہ کے دوران قائمقام صدر پاکستان سید یوسف گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %