سندھ کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:53 Second

سندھ بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان

اس سے قبل پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیرِ غور تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سےشروع ہوں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم کی شدید صورتِ حال کے باعث پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق تبدیل شدہ اوقات کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کو تمام اسکولوں میں صبح 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %