وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغزستان سے طلباء کی واپسی کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایت

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 25 Second


وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کو پاکستانی طلباء کو وطن واپس لانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سفیر حسن علی صیغم کو پاکستانی طلباء کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارے سے متعلق ضروری انتظامات کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان کے لیے روانہ ہو گا۔

خصوصی طیارہ رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ سے ہوئی اپنی ملاقات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا، طلباء کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جب کہ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان اچانک ملتوی
پاکستانی طلبا کو لیکر غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز کرغزستان سے لاہور پہنچ گئی
وزیر اعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنےکے باوجود اگر کوئی طالبعلم پاکستان آنا چاہتا ہے تو انہیں سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ آج کرغزستان سے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے طلباء کو وطن واپس لایا جائےگا جب کہ کل بھی دوپروازیں کرغزستان سے پاکستانی طلبا کو لے کر پاکستان آئیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کرغزستان سے ایک غیر ملکی پرواز 30 طلباء سمیت 140 پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %