0
0
Read Time:49 Second
پنجاب کے ضلع خوشاب میں ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ خوشاب میں پنج پیر مناواں روڈ پر بریک فیل ہونے سے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
جیکب آباد: تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق اور 40 زخمی
ویڈیو: شیر افضل مروت کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیےٹرک میں خوشاب آرہا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 9 افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔