سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:46 Second

سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر نے بھی اپنی جان قربان کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا۔

دوران آپریشن 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے پاک فوج کے میجر بابر خان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ 33 سالہ شہید میجر بابر خان کا تعلق میانوالی سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر بابر خان نے دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بڑھاتی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %