0
0
Read Time:32 Second
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان سے آئندہ پروگرام کے لیے ہونے والے مذاکرات پر بیان جاری کردیا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف وفدناتھن پورٹرکی قیادت میں اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرےگا، مشن اگلے پروگرام کے لیے مذاکرات کرے گا۔
ایستھر پیریز نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے اور مذاکرات میں پاکستانیوں کے فائدے کے لیے پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنا ہے، ان مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی۔