روڈ ٹو مکہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 25 Second

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ حکومت نے اس بار حج کم سے کم اخراجات میں یقینی بنایا، اس مرتبہ حج تربیت پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، حج کے تمام انتظامات کو ڈیجیٹل بنا کر حج ایپ بنائی گئی ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین اور سیکریٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی وفد کو کراچی ایئر پورٹ پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، حکومت نے اس سال حج کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ تجارتی معاہدے کامیابی سے تکمیل تک پہنچیں گے، ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان دورے پر سندھ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان میں موجود سعودی سفیر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا ہے: سعودی سفیر
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ اس سال کراچی ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ اس سہولت سے پاکستانی عازمین کی صرف ایک بار امیگریشن ہو گی، کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن کے بعد عازمین کو سعودی عرب میں امیگریشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کو پہلے ہی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا جا چکا ہے۔

سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کو دیگر ایئر پورٹس تک پھیلانا دیرینہ مطالبہ تھا، وزارت مذہبی امور اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %