ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہونے کے باوجود 22.32 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.39 فیصد کمی ہوئی۔
ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 22 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں چھبیس اشیاء قیمتوں میں استحکام رہا۔اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ٹماٹر 13 روپے 83 پیسے ، آلو 3 روپے 68 پیسےفی کلو، انڈے 11 روپے 16 پیسے فی درجن، دال چنا 2 روپے 32 پیسے ، بیف 5 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں اڑھائی کلو گھی کا ٹن 5 روپے 72 پیسے، مٹن، دال ماش دال مونگ بھی مہنگے ہوگئے۔
13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں پیاز 30 روپے 13 پیسے ، برائلرمرغی 79 روپے فی کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 82 روپے 41 پیسے، کیلے 3 روپے 48 پیسے فی درجن، لہسن 8 روپے 73 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ اسی طرح چینی چاول گُڑ دال مسور بھی سستی ہوئی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔
یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی گئی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ گئے برس اپریل سے اس اپریل میں ورکرز ترسیلات 28 فیصد زائد ہیں۔پاکستان کے مرکزی بینک نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ گئے مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔