0
0
Read Time:31 Second
قطر کے وزیر مملکت خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی وزارت خارجہ پہنچ گئے، وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا استقبال کیا۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت خارجہ امور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ قطری وزیر مملکت خارجہ امور اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کے درمیان باضابطہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان طویل المدتی، وسیع البنیاد دوطرفہ تعلقات قائم ہیں۔