بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 55 Second

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے ، بلوچستان میں بسنے والے محب وطن پاکستانی ہیں،بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے ، فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور وفاقی وزیرداخلہ نے یادگار شہداءپر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

محسن نقوی نے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیرکو فرنٹیئر کور نارتھ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے میوزیم کا دورہ کیا، تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہا۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملتان میں واقع نادرا سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے نادرا دفتر کو عوام کی سہولت کیلئے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملتان کے کچہری چوک نادرا آفس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیاتھا۔
شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملتان نادرا سنٹر کو کچہری چوک کی موجودہ عمارت سے کسی زیادہ بہتر جگہ پر منتقل کرنے کا حکم بھی دیاتھا۔ شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے شکایات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا دفتر میں محض ٹوکن کے حصول کے لیے ہی 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ محسن نقوی کا شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسائل سن کر کہا کہ آپ کی دعائیں درکار ہیں۔ انشاللہ اس سسٹم کو بہتر بنائیں گے۔ آپ کی آسانی کیلئے نادرا سنٹرز کے دورے کر رہا ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %