0
0
Read Time:46 Second
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے بشریٰ بی بی کی درخواست پر چند روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا حکومتی نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر اسے کالعدم قرار دے دیا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نا ہونے اور سکیورٹی ایشو کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ ہفتے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔