0
0
Read Time:38 Second
چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ حج گروپس یا سوشل میڈیا گروپس کے ساتھ حج بکنگ نہ کریں۔
حافظ طاہر اشرفی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بعض لوگ حرم شریف اور مدینہ میں پرچم یا تصاویر اٹھاتے ہیں، یہ عمل شرعاً جائز نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ ایف آئی اے کے ذریعے حرمین شریفین میں خلاف شریعت کام کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔
چیئرمین علماء کونسل پاکستان نے بتایا کہ سعودی عرب نے حج بکنگ کی تاریخ کو بڑھایا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین جائیں گے، پرائیویٹ حجاج کے بعض گروپ سرکار سے بھی سستے ہیں۔