اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:36 Second

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے۔

سعودی عرب میں اقتصادی فورم کے تحت مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے لینڈ اسکیپ تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے۔

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

یہ ملاقات دورۂ سعودی عرب کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %