پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری روزجمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 71971.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 54 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 22.58 ارب روپے تھی۔
مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 175 کی قیمتوں میں کمی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔ عسکری بینک کے تین کروڑ 91 لاکھ 74 ہزار، کے الیکٹرک تین کروڑ 12 لاکھ 35 ہزار 856 اور ورلڈ کال ٹیلی کام کمپنی کے تین کروڑ ایک لاکھ 55 ہزار 361 حصص کا لین دین ہوا۔نیسلے پاکستان ککے حصصکی قیمت میں سب سے زیادہ 171.74 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا,سفائر فیبرکس کے حصص کی قیمت میں 104.12 روپے کا اضافہ ہوا اس کے برعکس یونی لیور پاکستان کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 101.08روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی.