وزرا کی شکایتیں، علی امین کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 13 Second


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ ارکان کےاختیارات کے ناجائز استعمال اور شکایات کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوپیش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے عمران خان کو پیش کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
علی امین، مراد سعید سمیت پی ٹی آئی دور کے کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے
پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کے رشتہ دار پختونخوا کابینہ کا حصہ بننے میں کامیاب
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین نے عمران خان کو مشال یوسفزئی اور خالدمروت سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے مشال یوسفزئی کے حالیہ تنازعات اور اختیارات کےناجائز استعمال کا بھی بتایا، وزیراعلیٰ نے مشیرآئی ٹی خالد مروت سے متعلق شکایات اور محکموں میں بے جامداخلت سےبھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار وزیراعلیٰ کو دےدیا۔

مزید برآں بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آپ اپنی ٹیم بنانے میں آزادہیں، پارٹی نظریے کے خلاف اقدامات پربازپرس کریں۔

ذرائع کے مطابق علی امین سینیئر صوبائی قیادت سے مشورے کے بعد کابینہ میں تبدیلی کافیصلہ کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %