اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 48 Second

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔راست بازی، مستقل مزاجی اور اپنے آپ کو ہر چیلنج کے لیے تیار رکھنا ہی زندگی میں کامیابی کی ضمانت ہے،باہمی تعاون بھائی چارے کا فروغ خوشگوار معاشرے کی تشکیل ممکن بنا سکتا ہے،مشکلات سے نہ گھبرائیں ان کا مقابلہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کے چوتھے جلسہ تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جلسہ تقسیم اسناد میں3468 طالبات کو ڈگری سے نوازا گیاجن میں 43 طالبات نے گولڈ،51 نے سلور اور38 طالبات نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب/ چانسلر محمد بلیغ الرحمن نے ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد دی اور عملی زندگی کے نئے دور میں خوش آمدیدکہا۔

انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سچائی اور عدل کا دامن کبھی بھی ہاتھ سے جانے نہ دیں ،اصلی کامیابی سچائی،صبر اور برداشت سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے تہ دل سے مشکور رہا کریں کیونکہ آپ کی زندگی کو بنانے اور اس مقام تک لانے میں ان لوگوں کا بہت بڑا کردار ہے۔گورنر پنجاب نے طالبات کے والدین کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم والدین کی مسلسل خدمت اور تابعداری کرکے بھی ان کا احسان نہیں اتار سکتے۔انہوں نے عبدالستار ایدھی اور امجد ثاقب کے فلاحی اقدامات کا بھی ذکر کیا۔
گورنر پنجاب نے کانووکیشن کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباددی۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی ہذا کی گزشتہ اور موجودہ ترقیاتی و تعلیمی منصوبوں کی رپورٹ پیش کی۔جلسہ تقسیم اسناد میں ارکان اسمبلی عظمی جبیں راجہ،قدسیہ بتول،وائس چانسلر بابا گرونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین،سابقہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی،سابقہ رجسٹرار کشور ناہید رانا سمیت ضلع بھر سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %