عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:30 Second

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 343 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %