کابینہ نے مکران ڈویژن میں خصوصی عدالت کے قیام کی منظوری دیدی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:50 Second

وفاقی کابینہ نے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار ضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی معیاد میں 30 جون 2024ء تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو وفاقی سیکریٹری نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل پر حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی۔

کابینہ کو سیکریٹری ایوی ایشن نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر سہولیات کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

کابینہ نے آئی سی ایم اے کے 4 ایکس آفیشو ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 18 اپریل کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %