صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:48 Second

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کئے جائیں گے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں گوہر علی خان کے نکتہ اعتراض پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ رولز کے مطابق قومی اسمبلی کے ہر رکن کو دس منٹ تک بولنے کی اجازت ہے تاہم اس حوالے سے تمام امور ایوان کے اتفاق رائے سے طے ہوں گے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ یہ معاملہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے متعلق ہے اور کمیٹی کے اجلاس میں اس کو حل کرنا چاہئے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس معاملے پر سپیکر کو خود میٹنگ کرنی چاہئے، اجلاس میں تمام جماعتوں کے سینئر لوگوں کو بلایا جائے اور اتفاق رائے سے معاملات طے کئے جائیں۔ سپیکر نے کہا کہ تمام جماعتوں کے سینئر ارکان اجلاس میں ضرور شامل ہو تاکہ مل کر فیصلہ کیا جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %