مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا آسان نہیں، وزیر قانون

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 27 Second

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں۔

اسلام آباد میں وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داریوں کا پورا احساس ہے، چار دہائیوں میں پاکستان نے مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پہلے 2011ء میں اٹھا، پھر حکومت نے کمیشن بنایا، مسنگ پرسنز کے 10 ہزار سے زائد کیسز کمیشن میں گئے، کوئی معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، دونوں طرف کچھ نہ کچھ مسائل ہیں۔

وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ اداروں کا ملوث ہونا بھی یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا، لاپتہ افراد سے متعلق کچھ رپورٹس درست بھی ہوتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف افواج اور عوام کی قربانیاں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی بار یہ بات کی جاتی ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، نگران حکومتوں کا مینڈیٹ محدود تھا۔

’’بشریٰ بی بی کی رپورٹس کہتی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں‘‘
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی بات کی جا رہی ہے، ضمنی الیکشن نے 8 فروری کے انتخابات پر شکوک و شبہات کو بھی ختم کر دیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی پر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا رہا، بشریٰ بی بی کی رپورٹس کہتی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں، صحت سے متعلق کوئی مسائل ہیں تو کھل کر بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، کبھی سپہ سالار پر تو کبھی دفاعی اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %