جنرل (ر) باجوہ سے پی ٹی آئی حکومت گرانے سے متعلق گفتگو، سینیئر صحافی نے اہم انکشاف کردیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:41 Second

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا کہ ملاقات کے دوران جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے ان کے سامنے قسم کھا کر کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی حکومت نہیں گرائی گئی۔

سینیئر صحافی نے بتایا کہ اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا تھا کہ نواز شریف کو خرابی صحت کی بنا پر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے قسم کھا کر کہا تھا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا کسی سے کوئی تقاضا کیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %