وفاقی کابینہ کی ایران کیساتھ مختلف ایم او یوز پر دستخط کی منظوری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 10 Second

وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یوز سائن کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ہے۔

پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سنیما میں تعاون کے لیے ایم او یوز پر دستخط کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مزید 2 ایم او یوز کی منظوری بھی دے دی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن پر الگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روز کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورۂ پاکستان میں متوقع ہے۔

پاکستان اور ایران ورک فورس کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے، دونوں ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایم او یوز کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایم او یوز کے تحت فلم کے لیے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کیے جائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔

ایم او یوز کے تحت پاکستان اور ایران میں فلم ویکس اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہو گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %