مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان سے اسلام آباد روانہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:48 Second

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے پشین میں جلسے میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز پشین کے تاج لالہ گراؤنڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہم نے 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی لیکن 2024ء میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، دھاندلی کے خلاف بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ پوری ملک میں جائے گی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے کہ اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %