سابق بیوروکریٹ روئیداد خان وفات پا گئ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:44 Second

ملک کے سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق روئیداد خان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد ملک کے سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان مرحوم کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ مردان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے، روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر رہے، اس کے علاوہ روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %