پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:59 Second

پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے بحال کر دیا گیا ہے۔

ایئر لائنز ذرائع کے مطابق دبئی میں بارشوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر تھا، 4 روز سے پاکستان سے یو اے ای فلائٹ آپریشن معطل تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی یومیہ 8 پروازیں دبئی جاتی ہیں۔

ایئر لائنز کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی 4 روز میں 31 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔

متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں مسلسل تین دن تک گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں کے پیشِ نظر متعدد شہر زیرِ آب آ گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ توڑ بارشوں کی وجہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے متحدہ عرب امارات میں 75 سال قبل 1949ء میں ہونے والی طوفانی بارشوں کو ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

طوفانی بارشوں کے دوران حکومت کی جانب سے اسکولوں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد جبکہ دفاتر کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

اس دوران ملک کے مختلف شہروں کی بڑی شاہراہوں بھی بند کرنی پڑیں اور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی بہت بری طرح متاثر ہوا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %