رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 16 Second

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کیس پر سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے . نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے .

بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی واضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے بیٹے پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی تھی . واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے .

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %