لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:40 Second

لاہور میں مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیلئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ روکنے کیلئے مختلف مقامات جن میں کینٹ، ظفر علی، کینال روڈ، گورنر ہائوس، استنبول چوک سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو روکا جارہا ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو مال روڈ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوںنے ٹریفک وارڈن کو بریف کیاکہ ہیلمٹ کی پاسداری کے حوالے سے شہریوں کو ایجوکیٹ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہیلمٹ سوار کو حادثات سے بچائو کے ساتھ ساتھ انکی آنکھ، ناک، کان کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔ سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے اور اپنوں کے تحفظ کیلئے ہیلمٹ لازمی پہنیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %