وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سخت قوانین کی حمایت کردی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:54 Second

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ ہویا عرب امارات، جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے لیکن ایسا قانون بھی ہونا چاہیے کہ کوئی جھوٹا الزام لگائے تو اُس کو پکڑا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں
’جس نے بھی کیا ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہے‘، ایکس کی بندش پر پی ٹی اے سے واضح جواب طلب
کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے جرائم ہو رہے ہیں لیکن یہ بھی دیکھیں کہ وہاں پولیس روزانہ کی بنیاد پر مقابلے کررہی ہے۔

بہاولنگر واقعے سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا لڑائی تو گھر میں بھائیوں میں بھی ہوجاتی ہے، ایک واقعے کو بنیاد بنا کریہ نہیں کہا جاسکتا کہ پوری فورس ڈی مورالائز ہوگئی، ہم نے واقعےکو زیادہ بڑھا دیا ہے، بھارت میں بھی ایسا واقعہ ہوا ہے لیکن وہاں کا رویہ دیکھیں اور اپنا طرز عمل دیکھیں، ہمیں اُن سے سبق سیکھنا چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %