راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، ہائی الرٹ جاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:39 Second

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیوی مشینری اور واسا کے عملے کو نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا۔

ادھر لوئر دیر کے علاقے تالاش شمشی خان میں پک اپ وین برساتی نالے میں جا گری، 10سال کے لڑکے کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور اور بچے کا والد لاپتہ ہے۔

لقمان بانڈا کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 ملبے تلے دب گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں ہے، مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کراچی کے علاقے گارڈن سمیت کئی سڑکوں سے گزشتہ روز کی بارش کے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %