ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:36 Second

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ حکام سے خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسرائیلی بحری جہاز ایم ایس سی ایریز پر موجود پاکستانیوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ایرانی سفارتی حکام نے پاکستانی باشندوں تک رسائی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی صدر کے آئندہ ہفتے دورۂ پاکستان اور متوقع معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر بھی گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی غور کیا گیا اور ایرانی سفیر نے پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے ایرانی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %