بلوچستان میں طوفانی بارشیں جاری، چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی، لڑکی جاں بحق

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 2 Second

بلوچستان کے علاقے کوہلو، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی، مستونگ، نوشکی اور قلات میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مستونگ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور قلات میں ژالہ باری سے باغات اوردرختوں کو نقصان پہنچا، تیز ہواؤں سے کئی علاقوں میں سولرپینلز طوفانی ہوا میں اڑگئے۔

یہ بھی پڑھیں
بلوچستان میں آج مزید بارش کی پیشگوئی، کراچی میں17 اپریل کو تیز بارش متوقع
پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آسمانی بجلی گرنے سے25 افراد جاں بحق
بلوچستان کے بیشتر شہروں میں موسلا دھار بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے 3 نوجوان جاں بحق
طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے سنجاوی، پشین،توبہ کاکڑی، شیلاباغ ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پسنی میں وارڈ نمبر 5 میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ادھر کرک میں بارش سے کمرے کی چھت گرگئی جس سے 13 سالہ لڑکی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %