بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:48 Second

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں(کل) بروز منگل تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی۔

سوموار کو سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا او ر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر چھ دن میں فیصلہ کا حکم دیا تھا ،دیگر چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %