کراچی کے قریب 2 بسوں میں خطرناک تصادم، 3 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 45 Second

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے قریب 2 بسوں میں خطرناک تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاڑکانہ مسافروں کو لے جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سپر ہائی وے جوکھیو موڑ پر دو بسوں میں خطرناک تصادم ہوا، بس کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی جس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے بس سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوئی کیوں کہ بارش کے باعث روڈ پر پھسلن تھی جو حادثے کا سبب بنی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک 60 سالہ نامعلوم شخص اور 2 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی شناخت علی خان، بالاج، عرفان علی، خالد، رخسانہ بچی اور فریدہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

ادھر سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق اور پولیس کانسٹیبل سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں، سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میانی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں پنڈ دادنخان کا اقرار علی جاں بحق ہوا جب کہ چک 125 شمالی کے قریب تیز رفتار بس کے کچل دینے سے 36 سالہ راہگیر محمد مظہر جاں بحق ہو گیا اورسرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار کار الٹ سے حافظ آباد کے باپ بیٹی جان بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اسی طرح پولیس ناکہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر متوفین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ہسپتال پہنچ کر زخمی پولیس کانسٹیبل کی عیادت کی اور اس کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بہترین علاج کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %