چینی انجینئرز کو لے کر جانے والی گاڑی بلٹ اور بم پروف نہیں لگتی‘ انکوائری رپورٹ میں انکشاف

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 3 Second

بشام حملے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینئرز کو لے کر جانے والی گاڑی بلٹ اور بم پروف نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے سے متعلق پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ بظاہر چینی باشندوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی، ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل ہے۔
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی، خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جا گری، چیبی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، خودکش بمبار کے زیر استعمال گاڑی کے ٹکڑے حاصل کئے گئے ہیں، جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی ہے، جائے وقوعہ سے تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر اور داسو ڈیم 77 کلومیٹر دور ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہستان میں داسو ڈیم کا دورہ کیا، اس دورے میں پاکستان میں چین کے سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے، دورے کے موقع پر دہشت گری کا نشانہ بننے والے چینی انجینرز کی یاد میں 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی، وزیراعظم نے داسو ڈیم منصوبے میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے بھی ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی انجینئرز اور ورکرز سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا، وزیرِاعظم نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اور واضح اقدامات کی ہدایات جاری کیں، چینی سفیر نے کہا کہ بشام حملے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا، چینی ماہرین کی سیکیورٹی پر وزیراعظم نے اجلاس طلب کیا، داسو ڈیم کا دورہ کرنے پر ہم وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم نے کہا کہ چین کے بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آیا ہوں، دہشت گردی کے حملے میں 5 چینی انجینئر اورایک پاکستانی کی موت ہوئی، بشام واقعہ دہشت گردی کا بزدلانہ فعل تھا، بشام حملے میں پاکستان کے دشمن شامل ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مقصد پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنا ہے، ان دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے، ہمارے چینی دوست پاکستان کی ترقی کی اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے چین کے انجینئرز کو ہرممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %