ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکا رحجان

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 4 Second


لندن: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکا رحجان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل 1 ڈالر اضافے سے 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں رواں ہفتے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نومبر 2023 کے بعد خام تیل قیمت کی یہ بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں
امریکا نے ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور کروز میزائل حملوں کاخدشہ ظاہر کردیا
شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملہ، سینیئر کمانڈر سمیت 8 افراد جاں بحق
یاد رہےکہ چند روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر اسرائیل کے میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔

ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اپنے ردعمل میں حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی انٹیلی جنس نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران اگلے ہفتے تک اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملے کر سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %