0
0
Read Time:44 Second
وزیراعظم عمرے کی سعادت حاص کرنے کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں نواز شریف شامل نہیں:عطا تارڑ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری دی، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پڑھا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔
ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آخری عشرے کی عبادت میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ پہچے، وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔