رشوت کیس، فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روزہ کی توسیع

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 24 Second

اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بھکر نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے مقدمہ میں نامزد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14یوم کی توسیع کر دی ہے عدالت نے مقدمہ کا چالان پیش نہ ہونے کے باعث کسی کاروائی کے بغیر سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی اور اینٹی کرپشن کو ہدائیت کی ہے کہ آئندہ تاریخ پر چالان پیش کیا جائے منگل کے روز سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں ضلع کچہری لایا گیا اس موقع پرفواد چودھری کی اہلیہ اورکے وکلا بھی موجود تھے تاہم دوران سماعت اینٹی کرپشن نے مقدمہ کا چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 162/ 163 اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے تحت گزشتہ سال 29 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا سب انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کی مدعیت میں درج مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، اس کے کزن و فرنٹ مین فوق شیراز چوہدری کے علاوہ ضلع کونسل جہلم کے سابق ڈسٹرکٹ افسر پلاننگ محمد داؤد اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی جہلم کو بھی نامزد کیا گیا ہے مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے کرپشن کا ارتکاب کرتے ہوئے جی ٹی روڈ دینہ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت کی مد میں مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے وصول کئے جس کے لئے فوق شیراز چوہدری کے ذریعے سوسائٹی سے تمام سرکاری امور کی انجام دہی، زمین کی خریداری اور این او سی کی منظوری لے کر دینی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %