صدر مملکت سے سنگاپور میں پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر کی ملاقات

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:40 Second

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سنگاپور میں پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری نے رابعہ شفیق کو بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نامزد ہائی کمشنر کاروباری اداروں کے ساتھ تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور کے کاروباری اداروں کو پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے سنگاپور میں پاکستانی خوراک، زرعی مصنوعات کی برآمدات کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پراسیسڈ خوراک اور سی فوڈ میں سنگاپور کے لیے پائیدار رسد کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %