بشام خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، جبکہ اس کے حوالے سے میں اہم گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔
اس بات کا انکشاف رپورٹ میں کیا گیا ہے جو خیبر پختون خوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جوائنٹ کمیٹی کو پیش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی، نواز شریف کی نہیں: شیخ رشید
خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کی گئیں۔
قافلے کے ساتھ جیمرز فعال تھے یا نہیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، غیر ملکیوں پر حملے کی تھریٹ سے متعلق بھی تفصیلات لی جا رہی ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بشام خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ کمیٹی بنائی گئی تھی۔